پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی بڑھتی قیمتیں، مہنگائی 31 فیصد ہوسکتی ہے
 اسلام آباد (ایجنسیاں )پٹرول ‘ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے
باعث مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ‘افراط زرکی شرح 27سے بڑھ کر 31فیصد تک جاسکتی ہے ‘بجٹ خسارے اور تجارتی خسارے میں اضافہ ‘درآمدات ‘برآمدات اور ترسیلات زرمیں کمی ہوئی‘مالی شعبہ زبردست دبائو کے زیراثر ہے اورمالی خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے 7.7فیصدکی سطح پرپہنچا ہے‘ قومی معیشت کو اندرونی اوربیرونی چیلنجز موجود رہیں گے،بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت گیر زری پالیسی جاری رہے گی تاکہ افراط زرکے دبائو پرقابو پایا جاسکے ۔ وزارت خزانہ نے ملکی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ کے کر ائے بڑھے‘شرح سود میں اضافے سےحکومتی اخراجات پر دباؤ بڑھ گیا‘حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر35.8فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔