پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ کون سی ٹیم تگڑی ہے یا اچھا کھیلتی ہے بلکہ اصل چیز یہ ہے کہ ناک آؤٹ مرحلے میں وہی ٹیم جیتے گی جو اپنے اعصاب بحال رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں وہی ٹیم جیتے گی جو گروپ سٹیج کی طرح کی نیچرل گیم کرے گی۔
پچ کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ آج جس پچ پر میچ ہو رہا ہے وہ سب سے بہترین پچ ہے ، آگے ٹیسٹ سیریز بھی اسی پچ پر ہونی ہے۔ آج ٹھنڈ ہے اس لیے پچ زیادہ متاثر نہیں کرے گی کیونکہ ٹھنڈ میں گیند سونگ نہیں ہوتی۔

0 Comments